ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑا اور اڈپی میں بھاری برسات - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلّو الرٹ

دکشن کنڑا اور اڈپی میں بھاری برسات - محکمہ موسمیات نے جاری کیا ایلّو الرٹ

Sun, 01 Oct 2023 22:51:22    S.O. News Service

منگلورو یکم / ستمبر (ایس او نیوز) دکشن کنڑا اور اڈپی ضلع میں آج مانسون کی بھاری بارش ہوئی اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے ایلّو الرٹ جاری کیا ۔

 منگلورو میں آج صبح سے ہی تھوڑے تھوڑے وقفہ سے اچھی خاصی برسات ہوئی اور شام ہوتے ہوتے بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا جس کے ساتھ تیز و تند ہوائیں بھی چلنے لگیں ۔ بنٹوال، بیلتنگڈی، پتور، سولیا اور دیگر مقامات پر زبردست بارش ہوئی جس کی وجہ سے کئی مقامات پر نقصانات ہونے کی خبریں مل رہی ہیں ۔ 

 ادھر اڈپی ضلع میں بھی بھاری برسات ہوئی ۔ کارکلا ، کنداپورا میں تیز بارش ہوئی جبکہ برہماورا، ہیبری، کاپ، پڈوبیدری، بیندور، بیلمان اور دیگر کچھ مقامات پر کبھی دھوپ رہی تو کبھی گہرے بادل چھائے رہے اور اسی کے ساتھ برسات بھی ہوتی رہی ۔ منی پال، ملپے، پارکلا اور اس کے اطراف میں دوپہر کے بعد رک رک کر بارش شروع ہوئی جس کا سلسلہ شام تک بھی جاری رہا ۔ 

 معلوم ہوا ہے کہ جمعہ کے دن رات میں کئی مقامات پر بھاری بارش اور تیز ہواوں کی وجہ سے بجلی کا سلسلہ منقطع ہوگیا ۔ پالیمارو، نندی کورو، موڈبیدری، ہاونجے ، ہوسورو اور آرورو میں برسات کی وجہ سے گھروں اور عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی خبر ہے ۔ 


Share: